پیکاایکٹ کے تحت مقدمے میں صحافی کی عبوری ضمانت منظور

پیکاایکٹ کے تحت مقدمے میں صحافی کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی نادر خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

درخواست کے مطابق درخواست گزار ایک پیشہ ور صحافی ہیں جنہوں نے ایف آئی اے کے دفتر کی منتقلی سے متعلق ایک خبر شائع کی جس پر حکام نے اعتراض اٹھایا اور خبر ہٹانے کا مطالبہ کیا تاہم درخواست گزار نے انکار کردیا۔ خبر کی اشاعت کے محض 33 منٹ بعد ہی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں