اضافی کرائے کی مد میں 78لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس

اضافی کرائے کی مد میں 78لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس

کراچی(اے پی پی)آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چودھری کی ہدایات پر زائد کرائے اور اوورلوڈنگ کے خلاف 15مارچ سے جاری خصوصی مہم کے دوران زائد کرائے کی مد میں وصول کی گئی 78لاکھ سے زائد کی رقم مسافروں کو واپس دلوا دی گئی ہے ۔

اتوار کو ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سواری والی گاڑیوں کو اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات کی مد میں 37ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ شہری اپنی شکایات براہ راست موٹروے پولیس افسران، ہیلپ لائن 130 پر درج کروا سکتے ہیں۔ 12مارچ سے نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر اب تک 68ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں