غیر ملکی گٹکے ماوے سے بھرا رکشہ، پک اپ اور کار پکڑی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی موچکو چوکی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مضر صحت گٹکے میں استعمال ہونے والی چھالیہ اور غیر ملکی گٹکے ماوے سے بھرا رکشہ، پک اپ اور ایک کار پکڑلی 39 کلو سے زائد مضر صحت چھالیہ و گٹکا اور ڈھائی سو پیکٹ مضر صحت غیر ملکی گٹکا ماوا بھی برآمد کیا گیا۔۔۔
کیماڑی موچکو چوکی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مضر صحت گٹکے میں استعمال ہونے والی چھالیہ اور غیر ملکی گٹکے ماوے سے بھرا رکشہ، پک اپ اور ایک کار پکڑلی 39 کلو سے زائد مضر صحت چھالیہ و گٹکا اور ڈھائی سو پیکٹ مضر صحت غیر ملکی گٹکا ماوا بھی برآمد کیا گیا ۔موچکو چوکی پولیس نے کارروائی کے دوران تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ملزمان کی شناخت بابر, بہرام اور تجمل کے نام سے ہوئی ۔