نوشہرو فیروز میں 2قاتلوں کو عمر قید، 5،5لاکھ روپے جرمانہ
محراب پور (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل سیشن جج درجہ اول نوشہرو فیروز کی عدالت کے جج باغ علی شر نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم شاہ نواز عرف شانو ولد محمد عمر ملاح اور وحید ولد بخشل سولنگی کو عمر قید کی سزا۔۔۔
اور مقتول امجد عرف پوڑھو کے ورثاء کو بطور معاوضہ پانچ، پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی کا حکم سنایا ہے ، رقم کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو چھ، چھ ماہ مزید قید بھگتنی ہوگی، عدالت نے دفعہ 506 ،دفعہ 34 میں ملزمان کو مزید دو،دو سال قید اوردس، دس ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ، ملزمان کے خلاف امجد عرف پوڑھو کو قتل کرنے کا مقدمہ نمبر 245 سال 2013 نوشہرو فیروز تھانے پر درج ہوا تھا ۔