سندھ حکومت کی ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز کو پیش آنے والے چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو آگاہ کیا کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ کا کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے ، اس ضمن میں سندھ اور وفاقی حکومت سے ٹول ٹیکس سمیت دیگر صوبائی ٹیکسز میں ریلیف دینے کی درخواست کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر وزیر نے ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔