محراب پور، تھرپارکر میں حادثات وواقعات، 3افراد ہلاک، متعدد زخمی
محراب پور، تھرپارکر (نمائندگان)محراب پور میں ریلوے ٹریک سے ضعیف شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر میمن محلے میں عطا حسین عرف عطو میمن کے بیٹے محسن میمن نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی،ذرائع کے مطابق کاروبار میں نقصان کے باعث نوجوان پریشان تھا۔ ہفتے کو زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس کے مطابق وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ جبکہ مٹھی تعلقہ کے گاؤں کارو بجیر میں 25 سالہ نوجوان رکشہ ڈرائیور جاوید بجیر نے مبینہ پھندا لگاکر خودکشی کر لی۔ اس کی لاش گھر کے قریب درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔