حیدر آباد:سابق تاجر رہنما وسیم جی آرائیں سپرد خاک
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) چیمبر آف کامرس کے سابق عہدیدار اور معروف تاجر وسیم جی آرائیں کی نماز جنازہ گدی قبرستان کی مسجد میں ادا کی گئی اور ٹنڈویوسف قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔۔۔
نماز جنازہ و تدفین میں تاجر تنظیموں کے عہدیداران ، صنعتکار اور اہل محلہ نے شرکت کی، وسیم جی گزشتہ رات حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ انتقال سے چند گھنٹے قبل ان کی بیٹی کے نکاح کی تقریب تھی۔