عظیم پورہ اسٹاپ نالے کے قریب سے نومولود بچہ ملا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ اسٹاپ نالے کے قریب سے نومولود بچہ ملا پولیس کے مطابق نامعلوم سفاک ملزمان نے زندہ نومولود بچے کو نالے میں پھینک دیا تھا نومولود بچے کی اطلاع شہری نے ریسکیو حکام کو دی۔
ملنے والے نومولود بچے کو ایدھی فاؤنڈیشن حکام کے حوالے کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق نومولود بچے کو پھینکنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ مزید برآں لی مارکیٹ کے قریب ایک شخص نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔