برف کے کارخانے سے امونیا گیس کا اخراج،مالکان فرار

برف کے کارخانے سے امونیا گیس کا اخراج،مالکان فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کورنگی ڈھائی نمبر میں قائم برف کے کارخانے میں امونیا گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کارخانہ بند تھا کہ اچانک گیس لیکیج ہوئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے رضاکار موقع پر پہنچے اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ کارخانے میں داخل ہو کر گیس کا اخراج بند کر دیا، جس سے ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا۔پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی کارخانے کے مالکان موقع سے فرار ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں