فینسی اور بغیر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)فینسی اور بغیر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ٹریفک پولیس، ایکسائز اور سی پی ایل سی نے مشترکہ طور پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا۔
ضلعی سطح پر بھی خصوصی پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں، ضلع ساؤتھ میں تین تلوار، ضلع ایسٹ میں اللہ والی چورنگی جبکہ ضلع ویسٹ میں حکیم ابن سینا روڈ پر چیکنگ کا عمل کیا گیا۔ڈی ایس پی ٹریفک کلفٹن فہمیدہ عباسی کے مطابق اس مہم کا مقصد غیر قانونی اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد چالان کرنے کے ساتھ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا۔