گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 60فیصد اضافے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں  میں 60فیصد اضافے کا اعلان

کراچی(سٹی ڈیسک)پٹرول اور ڈیزل کی حالیہ بلند قیمتوں کے پیش نظر ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن نے اپنے کرایوں میں 60 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافے ٹرانسپورٹ کے روزمرہ اخراجات کو ناقابلِ برداشت حد تک بڑھا چکے ہیں، اور بغیر کرایوں میں مناسب اضافہ کیے گاڑی چلانا ممکن نہیں رہا۔ایسوسی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ یہ فیصلہ ٹرانسپورٹرز کے لیے مالی بوجھ کو کم کرنے اور کاروبار کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر تھا، اور اس کے باوجود ترسیل کے عمل کو بروقت اور مؤثر رکھنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں