مسافر کوچ فلائی اوور کی ریلنگ سے ٹکرا گئی، 5بچے زخمی

مسافر کوچ فلائی اوور کی  ریلنگ سے ٹکرا گئی، 5بچے زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم ٹی خان روڈ نیٹی جیٹی پل کے قریب مسافر کوچ فلائی اوور کی ریلنگ سے ٹکرا گئی، جسکے باعث بس کی چھت پر سوار بچے پل کے ریلنگ کی زد میں آگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کوچ شادی کی تقریب میں جا رہی تھی اور کئی افراد چھت پر سوار تھے ۔حادثے کے نتیجے میں پانچ بچے زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں 14 سالہ عابد اور 15 سالہ ارمان شامل ہیں جبکہ دیگر بچوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔بس کی چھت پر بیٹھے بچے پل سے ٹکرا گئے ، تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ریسکیو آپریشن بروقت مکمل کیا گیا۔ ادھر ڈیفنس کے علاقے خیابانِ مجاہد میں ایک بنگلے کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں