پاکستان کی سفارتی کامیابی،عالمی جنگ کے خطرات ٹل گئے ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

پاکستان کی سفارتی کامیابی،عالمی جنگ کے خطرات ٹل گئے ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے کے ایم سی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان کی قیادت میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شہر کو درپیش بلدیاتی مسائل اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میئر کراچی نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی مسلسل سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں ممکنہ تیسری عالمی جنگ کے خطرات کو ٹال دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں