10 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ،ملزم راشد کی ضمانت مسترد

10 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ،ملزم راشد کی ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم راشد کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔۔۔

عدالت نے قرار دیا کہ سی ڈی آر کسی ملزم کی کسی مقام پر موجودگی یا عدم موجودگی ثابت کرنے کیلئے حتمی اور مضبوط ثبوت نہیں ، لہٰذا اس بنیاد پر ملزم کو رعایت نہیں دی جاسکتی۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے سال 2022 میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ڈی آر کے مطابق ملزم جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ بادی النظر میں ملزم کے خلاف الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور ٹرائل کے دوران شواہد کا جائزہ لیا جائے گا، اس لیے درخواست منظور نہیں کی جاسکتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں