صوبائی محتسب کا کاٹی کا دورہ مسائل کے حل کی یقین دہانی

صوبائی محتسب کا کاٹی کا دورہ  مسائل کے حل کی یقین دہانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب سہیل راجپوت نے کاٹی کا دورہ کیا ، اس دوران سہیل راجپوت نے صوبائی محتسب دفتر کے اغراض و مقاصد و طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ۔۔

شرکاء کو عوامی شکایات کے دفتری، ڈاک، ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے اندراج کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر کاٹی اراکین کی جانب سے سیوریج، آلودگی، کچرا جلانے ، نجی اسکولوں، امتحانی طریقہ کار، سندھ فوڈ اتھارٹی سے متعلق شکایات پیش کی گئیں۔سہیل راجپوت نے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ انکے دائرہ اختیار کے ماتحت اداروں کو براہ راست مسائل کے حل کے لیے پابند کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں