2برس میں سندھ میں 160ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز قائم

2برس میں سندھ میں 160ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں تعلیمی شعبے میں جدید اصلاحات، ڈیجیٹل لرننگ پروگرامز کے دائرہ کار میں توسیع اور ۔۔۔

پسماندہ علاقوں تک معیاری تعلیم کی رسائی کو یقینی بنانے کے امور پر تفصیلی اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات  کے دوران فاؤنڈیشن کے صدر ارشد انیس ودیگر بھی شریک تھے۔ملاقات ے دوران وفد نے ایکسلریٹڈ ڈیجیٹل لرننگ پروگرام کے تحت پیشرفت پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران سندھ کے مختلف اضلاع میں 160 ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز قائم کر چکا جن کے ذریعے 25 ہزار سے زائد آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کیا گیاجبکہ رواں سال کے اختتام تک تعداد 350 تک کی جائے گی۔اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں روایتی تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ماڈلز کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں