گیس بحران، سلنڈر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

گیس بحران، سلنڈر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کراچی(این این آئی)کراچی میں گیس کے بحران کے باعث سلنڈر کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس کی بندش میں شدت کے بعد لوگوں نے گیس سلنڈر کی دکانوں کا رخ کیا مگر وہاں قیمتیں سن کر شہریوں کے ہوش اڑ گئے ۔طویل اور۔۔۔

 غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔شہری متبادل کے طور پر گیس سلنڈر استعمال کرنے پرمجبور ہیں لیکن بڑھتی قیمتوں نے عوام کو پریشان کردیا ہے ۔مارکیٹ میں کہیں فائبر کے تو کہیں لوہے کی چادر کے گیس سلنڈرز دستیاب ہیں، فائبر کا سلنڈر پانچ کلو سے تیرہ کلو کا ساڑھے 7 ہزار سے ساڑھے 13 ہزار ہے جبکہ لوہے کی چادر والا دو کلو سے چھ کلو تک کا سلنڈر 1200 سے پانچ ہزار تک فروخت ہورہا ہے ۔معمر خاتون نے بتایا کہ حکومت ہم وعام پر کچھ رحم کرے ، ایک اور شہری نے کہا کہ گیس نہیں آرہی سلنڈر خریدنا مجبوری بن گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں