لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو بھرپور احتجاج کریں گے ، پی ٹی آئی سندھ

لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو بھرپور احتجاج کریں گے ، پی ٹی آئی سندھ

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر رضوان نیازی نے کہا ہے کہ کراچی میں مسلسل طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بڑھتے ہوئے مسائل نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔۔۔

۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں جبکہ طلبہ، بزرگوں اور مریضوں کو شدید اذیت کا سامنا ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو پاکستان تحریک انصاف عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں