شہداد پور:ہیڈ ماسٹر قتل کیس میں ایس ایچ اوسمیت 3اہلکار برطرف

شہداد پور:ہیڈ ماسٹر قتل کیس میں ایس ایچ اوسمیت 3اہلکار برطرف

شہدادپور (نمائندہ دنیا) 5ماہ قبل پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہیڈ ماسٹر جام عزیز جکھرو کے کیس ۔۔

میں ڈی آئی جی نوابشاہ نے انکوائری مکمل ہونے پر جرم ثابت ہونے پرسابق ایس ایچ او غلام شبیر دلوانی سمیت تین پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ہیڈ ماسٹر کو غیرقانونی حراست میں رکھا اور دوران حراست تشدد کیا، جس کے باعث موت واقع ہوئی۔ محکمانہ کارروائی میں اختیارات کے غلط استعمال، بدانتظامی اور پولیس محکمہ کو بدنام کرنے کے الزامات ثابت ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں