چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی (اے پی پی) موچکو پولیس نے حب ریور روڈ پر مرغیوں کے مزدا میں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک کے مطابق 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 120 بورے میں موجود 1200 کلو چھالیہ برآمد کی ہے جو حب بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی، چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث بلال اور عمران نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔