شناختی کارڈ تجدید نہ ہونے پر نادرا کو نوٹس، جواب طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہری کے شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔۔۔
سندھ ہائی کورٹ میں شہری ارشد رحمان کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے ہی نادرا کو شہری کے شناختی کارڈ کی فوری تجدید کا حکم دے چکی ہے ، تاہم عدالتی حکم کے باوجود اب تک شناختی کارڈ کی تجدید نہیں کی جارہی۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ تجدید کیلئے رجوع کرنے پر درخواست گزار کو بتایا گیا کہ اس کا شناختی کارڈ بلاک ہے ۔