صحافی سید علی مہدی کی صاحبزادی انتقال کر گئیں، وادیِ حسین میں تدفین
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر، دنیا نیوز کے رپورٹر سید علی مہدی کی صاحبزادی ،پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافر کے سابق صدر اور ۔۔۔
اے پی پی کراچی کے سینئر فوٹو جرنلسٹ سید عباس مہدی کی بھتیجی جوکہ منگل کو پیدا ہوئی تھیں نومولود آغا خان کے این ائی سی یو میں انتقال کرگئیں۔ بچی کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کردی گئی ۔ سید علی مہدی کی صاحبزادی کے انتقال پر کراچی پریس کلب نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔