فلیٹ میں آتشزدگی سامان جل کر خاکستر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوک سینٹر سے متصل کریم پلازہ کی چوتھی منزل پر واقع ایک فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا ۔۔۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر بروقت قابو پالیا گیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فلیٹ میں موجود افراد کو فوری باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔ آگ فلیٹ کی گیلری میں نصب اے سی کے آؤٹر یونٹ میں لگی جو بعد ازاں کمروں تک پھیل گئی۔ آتشزدگی میں گھر میں موجود گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔