ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل  کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔۔۔

 ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ناردرن بائی پاس کے قریب میاں بخشی نامی شہری کو دوران مزاحمت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان مقتول سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔ ملزم جاوید چنہ کو پیرآباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا 9ایم ایم پستول برآمد کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں