جیکب آباد:دفعہ 144 بے اثر، آوارہ جانوروں کامٹر گشت جاری

جیکب آباد:دفعہ 144 بے اثر، آوارہ جانوروں کامٹر گشت جاری

شہر کے اہم علاقوں، شاہراہوں پرسرعام گھومتے نظر آتے ہیں، ٹریفک روانی متاثرعوام کوبھی پریشانی کا سامنا، متعلقہ ادارے خاموش، کارروائی نہیں کی جا رہی، شہری

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد شہر کے اہم علاقوں، وشاہراہوں پر آوارہ جانوروں کا مٹر گشت جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آوارہ جانوروں کی شہر میں آزادانہ نقل و حرکت روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا، شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر آوارہ جانور بدستور سرعام گھومتے نظر آ رہے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ، شہریوں کے مطابق سڑکوں پر مویشیوں کے گھومنے پھرنے کی وجہ سے آئے روز ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ، جبکہ کئی مقامات پر حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ، خصوصاً کاروباری مراکز اور مصروف شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شہریوں کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور مال مویشی مالکان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کو آوارہ جانوروں سے پاک کرے تاکہ ٹریفک کے مسائل اور حادثات کے خدشات کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں