روہڑی میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری، کئی ٹرانسفارمر خراب ہوگئے
روہڑی (نامہ نگار)روہڑی شہر میں بڑھتی ہوئی بجلی چوری اور کنڈا مافیا کی مبینہ سرپرستی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔
لالا شہزاد چوک، اسٹیشن روڈ ویگر مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمروں پر اضافی لوڈ بڑھنے کے باعث متعدد ٹرانسفارمر خراب ہوگئے ، جس کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقے گزشتہ تین روز سے بجلی سے محروم ہیں، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔