شہداد پور:پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کیخلاف مظاہرہ
شہدادپور(نمائندہ دنیا)نواب شاہ پولیس کی حراست میں شہدادپور کے رہائشی موبائل مکینک ارشد بھٹی کے جاں بحق ہونے پرپولیس اہلکاروں کی عدم گرفتاری کیخلاف شہر کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔۔۔
جس سے خطاب کرتے ہوئے حاکم بھٹی، ایڈووکیٹ طارق محمود آرائیں اور دیگر نے کہا کہ ارشد بھٹی کے قتل کا مقدمہ درج ہوئے 20 روز گزر چکے ، لیکن اس کے باوجود گرفتاری نہیں ہوئی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مقدمے میں نامزد تمام پولیس اہلکاروں اور ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے ارشد بھٹی کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔