پولیس افسر لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کا سرغنہ نکلا ،ملزم گرفتار

 پولیس افسر لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کا سرغنہ نکلا ،ملزم گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پولیس افسر لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کا سرغنہ نکلا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کی پولیس نے کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی پر چھاپہ مار کر سب انسپکٹر محمد خان نیازی کو گرفتار کرلیا۔

ملزم سے بڑی تعداد میں گٹکا، ماوا اور بلدیاتی اداروں کے مختلف محکموں کی 17 ربر اسٹیمپس برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد خان نیزی نے جعلی مہریں ناجائز قبضے اور جعلی دستاویزات میں استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم سے اینٹی نکروچمنٹ لانڈھی ایل ٹی اینڈ آر، ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اینڈ ریکوری ڈی ایم سی کورنگی ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر لینڈ لانڈھی، کونسل آفیسر ڈی ایم سی ایسٹ، ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اینڈ ریکوری ٹی ایم سی لانڈھی، سندھ بینک کے اکاؤنٹ سمیت دیگر مہریں ملی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں