تین رُکنی ڈکیت گروہ پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے پر وارداتیں کرنے والا تین رُکنی گروہ پکڑا گیا۔
ملزمان کی شناخت سیف اللہ ولد عجب، ریحان ولد سعید اور شکور ولد دلاور کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی ۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں سپر ہائی وے اور اطراف میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔