تھرپارکر:ڈاکٹر خاتون کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے ، حالت خراب

تھرپارکر:ڈاکٹر خاتون کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے ، حالت خراب

تھرپارکر (نامہ نگار) تھرپارکر کے شہر مٹھی میں ایک نجی اسپتال کی مبینہ غفلت سامنے آئی ہے ، متاثرہ خاندان کے مطابق ڈیلیوری آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کپڑے کا ٹکڑا رہ جانے کے باعث خاتون کی حالت مسلسل خراب رہی، جبکہ متعدد آپریشنز کے باوجود طبیعت میں بہتری نہ آ سکی۔

خاندان کے مطابق بعد ازاں خاتون کے پیٹ سے کپڑا نکالا گیا، اور اب تک چار آپریشن کیے جا چکے ہیں، اس کے باوجود متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی آنت اب بھی باہر نکلی ہوئی ہے اور مزید آپریشن درکار ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ چھ ماہ قبل مٹھی کے ایک نجی اسپتال میں پیش آیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں