کورنگی پل پر ڈکیتی کی ایک اور واردات کی ویڈیو وائرل

کورنگی پل پر ڈکیتی کی ایک اور واردات کی ویڈیو وائرل

کراچی(این این آئی)شاہ فیصل کالونی کو کورنگی سے ملانے والے پل پر ایک بار پھر ڈکیتی کی واردات پیش آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

وائرل ویڈیو میں شہریوں کو دیگر لوگوں کو پل پر جانے سے روکتے اور محتاط رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو میں بعض افراد مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیتے نظر آئے ۔پولیس کے مطابق واردات شاہ فیصل سے کورنگی پل اترتے ہی شرافی گوٹھ کی حدود میں پیش آئی جہاں مسلح ملزمان نے دو شہریوں کو لوٹ لیا۔ متاثرہ افراد میں سبزی منڈی جانے والا ایک شہری بھی شامل تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں