ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قربانی کے 4 جانور زخمی

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  قربانی کے 4 جانور زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوکراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قربانی کے 4 جانور زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق عیدالاضحی پر قربانی کے لیے لائے گئے جانور مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔۔۔

 جب کہ ایک جانور کی حالت بگڑنے پر ذبح کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہریوں سے واردات کی کوشش کی تو شہریوں نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ملزمان بھی اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں