ٹھل میں گاؤں جلانے کے الزام پرمزید 4ملزم گرفتار

ٹھل میں گاؤں جلانے کے الزام پرمزید 4ملزم گرفتار

مجموعی تعداد 10ہوگئی، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال

ٹھل (نمائندہ دنیا)ٹھل میں پسند کی شادی کے تنازع پر گاؤں جلانے کے مقدمے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ، ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں گل حسن چنہ، عابد حسین چنہ، منیر احمد چنہ اور خادم حسین چنہ شامل ہیں، ایس ایس پی کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہوچکی ہے ، واضح رہے کہ 5 مئی کوجیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاؤں محمد صدیق آرائیں میں پسند کی شادی کے معاملے پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی تھی، پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں