سکھر:تنخواہ کٹوتی کیخلاف سالڈ ویسٹ بورڈ ملازمین روہڑی کا مظاہرہ

سکھر:تنخواہ کٹوتی کیخلاف سالڈ ویسٹ بورڈ ملازمین روہڑی کا مظاہرہ

سکھر(بیورو رپورٹ)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کمپنی (SSWMB) روہڑی کے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین نے کمپنی افسران کی جانب سے مبینہ ظلم و زیادتیوں، تنخواہوں میں کٹوتیوں، اوور ٹائم کی عدم ادائیگی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محرومی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ملازمین نے کہا کہ وہ پہلے میونسپل کارپوریشن کے ملازم تھے بعد ازاں انہیں دس سالہ کنٹریکٹ پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کمپنی میں 25 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کیا ابتدائی دو سے تین ماہ مکمل تنخواہ دی گئی اور یقین دہانی کرائی گئی کہ اتوار کے روز کام کرنے پر اوور ٹائم بھی ادا کیا جائے گا تاہم بعد میں اوور ٹائم کی ادائیگی بند کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں