جیکب آباد:زہر خورانی سے خاتون جاں بحق، شوہر، سسر پرقتل کا الزام
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود گاؤں علی نواز جکھرانی میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق 22سالہ مسمات زرینہ جکھرانی کی لاش اسپتال منتقل کی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی ، مقتولہ کے بھائی محمد موسیٰ جکھرانی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بہن کو اس کے شوہر محمد قاسم جکھرانی اور سسر محمد حسن جکھرانی نے زہر دے کر قتل کیا ہے۔