لڑکی کو حبسِ بے جا میں رکھ کر مبینہ زیادتی، سابق منگیتر گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز 6میں لڑکی کو دو روز تک حبس بے جا میں رکھ کر مبینہ زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں حبس بے جا،تشدد کرنے اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ صہیب نامی شخص سے 2023 میں منگنی ہوئی تھی،صہیب نشہ کرنے لگا جس پر علیحدگی اختیار کرلی تھی،چار روز قبل شام کے وقت صہیب میرے گھر آیا اور مجھے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔صہیب مجھے رات بھر اپنی گاڑی میں گھماتا رہا اگلے دن صبح صہیب ڈیفنس فیز 6کمرشل ایریا میں قائم فلیٹ پر لے گیا ۔صہیب نے کہا کہ مجھ سے شادی کرلو،انکار کرنے پر صہیب نے تشدد کا نشانہ اور زیادتی کا نشانہ بنایا ۔صہیب نے مجھے دو روز تک حبس بے جا میں رکھا۔