سیف الدین ایڈووکیٹ کا کالم نویس الطاف حسن کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر سیف الدین ایڈووکیٹ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے سینئر کالم نویس الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ۔
رہنماؤں نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی طویل صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ میدان صحافت میں ان کا کردار اور خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔