ڈاکو شاپنگ سینٹر میں دو دکانوں سے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار،مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر بلاک 17 میں واقعے شاپنگ سینٹر کے اندر بڑی واردات ملزمان 2دکانوں سے 3کروڑروپے مالیت کا سونا اورنقدی لوٹ کر فرار واقعہ کا مقدمہ متاثرہ تاجر اعجاز کی مدعیت میں تھانہ شارع فیصل میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان نے شیشے توڑکر لوٹ مار کی،ملزمان ایک دکان سے 2کروڑ15لاکھ روپے کا سونا،20لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہوئے۔ ملزمان دوسری دکان پر موجود ملازم سے 70لاکھ روپے کا سونا بھی چھین کر فرار ہوئے ،واردات میں4افراد ملوث تھے ۔