رینجرز کی کارروائی ، ملاں گروہ کے 5 ملزمان پکڑے گئے

 رینجرز کی کارروائی ، ملاں گروہ کے 5 ملزمان پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے سرجانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملاں گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سلمان عرف ملا گروہ کا سرغنہ، محمد عمر، سید علی، محمد ظہیر اور محمد دانیال شامل ہیں ہیں ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فونز، چھینی گئی، موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد کی گئی۔ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل چوری اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان لیاقت آباد ، عزیز آباد، ناظم آباد سرجانی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے ۔ملزم محمد سلمان عرف ملاں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اسلحہ کے زور پر ایک گھر میں ڈکیتی کی جس میں 13 کروڑ روپے کی قیمتی اشیاء لوٹی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں