یلو لائن منصوبے میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ، چیف سیکریٹری سندھ نے مالی بے قاعدگی پر انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق انکوائری افسر نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جمن داس، پروجیکٹ ڈائریکٹر کمال حکیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر طحہٰ عزیز کو طلب کیا گیا۔اس معاملے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ افسران کو یلو لائن منصوبے سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔