مرکزی مسلم لیگ کا 11جون کو شاہراہِ قائدین پر دھرنے کا اعلان
کراچی (این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کا مہنگائی کے خلاف 11جون کو شاہراہِ قائدین پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔
جبکہ 14 جون کو حیدرآباد اور 17 جون کو سکھر میں بھی دھرنے دیئے جائیں گے ۔ یہ اعلان مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ فیصل ندیم نے کہا کہ بجٹ کا اعلان ہوتے ہی عوام سکتے میں آجاتے ہیں کیونکہ ہر بار عوام پر بوجھ ڈالا جاتا ہے ۔