عاشور سے قبل سڑکوں کی مرمت و صفائی مکمل کرلی جایگی،چیئرمین جناح ٹاؤن

عاشور سے قبل سڑکوں کی مرمت و صفائی مکمل کرلی جایگی،چیئرمین جناح ٹاؤن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محرم الحرام کے حوالے سے صفائی اورمرمت کے کام کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل کمشنر کراچی غلام مہدی شاہ نے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نصیر اللہ عباسی کے ہمراہ یوسی 2 نشتر پارک اور یوسی 10/11 باغِ جناح کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے جلوسوں اور مجالس کے انتظامات، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی تعمیر و مرمت،نشتر پارک اور باغِ جناح میں پورٹیبل واش رومز کی تنصیب سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات پر بریفنگ دی۔ رضوان عبد السمیع نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران عزادارانِ کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں