منشیات فروشی و شراب سپلائی میں ملوث 4ملزمان گرفتار

منشیات فروشی و شراب سپلائی میں ملوث 4ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منشیات فروشی و شراب سپلائی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے آئس اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔

ملزمان کی شناخت احمد نور، سید قادر شاہ، عباس اور سجاد احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ اور رسالہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سجاد احمد اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں