اسمگلنگ کیس ،سابق ایس ایس پی سانگھڑ کی حفاظتی ضمانت منظور

اسمگلنگ کیس ،سابق ایس ایس پی سانگھڑ کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بے نظیر آباد کی جانب سے چھالیہ اور دیگر اشیا کی مبینہ اسمگلنگ سے متعلق تحقیقات کے معاملے میں سابق ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے درخواست گزار کو دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق ایس ایس پی عابد بلوچ کو بدنیتی کی بنیاد پر مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے ۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں تاکہ قانونی کارروائی میں اپنا مؤقف پیش کر سکیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدشہ ہے کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے سے قبل ہی درخواست گزار کو گرفتار کر لیا جائے گا، اس لیے حفاظتی ضمانت دی جائے ۔ دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں