رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں ستمبر کے دوسرے ہفتے تک توسیع

رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں ستمبر کے دوسرے ہفتے تک توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف کراچی کے تھانہ حیدری میں درج مقدمے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس کے دوران رجب بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

مدعی مقدمہ کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی کے وکیل تعطیلات پر ہیں، اس لیے کیس کی تیاری کے لیے مہلت دی جائے ۔ جسٹس عمر سیال نے استفسار کیا کہ مدعی مقدمہ کے وکیل کو کتنا وقت درکار ہے ؟ معاون وکیل نے جواب دیا کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مصروف ہیں، لہٰذا ایک ماہ کی مہلت دی جائے ۔عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں ستمبر کے دوسرے ہفتے تک توسیع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں