اندرون سندھ:ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 4ہلاک

اندرون سندھ:ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 4ہلاک

محراب پور میں نہر سے خاتون کی لاش ملی،سانپ کے ڈسنے سے ایک ہلاکنوڈیرو میں بچہ ڈوب گیا، سکھر میں درگاہ سے ملنے والی لاش کی شناخت نہ ہوسکی

نوڈیرو، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات نے 4 افراد کی جانیں لے لیں۔ نوڈیرو کی دادو کینال میں نہاتے ہوئے 6 سالہ بچہ فرحان ولد اعجاز شیخ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے بچے کی لاش نکال لی گئی، اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے نوڈیرو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ محراب پور میں روہڑی کینال سے خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کے مطابق لاش تشدد زدہ ہے جس کی شناخت نہ ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ جبکہ نواحی گاؤں نبی بخش کلیری میں پیرل کلیری کے بیٹے وقار کلیری کو سانپ نے ڈس لیا ، جس سے وہ دم توڑ گیا۔ سکھر میں تھانہ روہڑی کی حدود درگاہ حضرت صدرالدین بادشاہ کے احاطے سے 35سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کی، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نوجوان کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ، فنگر پرنٹس ذریعے شناخت کی جائے گی۔ دریں اثنا نوڈیرو کے غریب آباد محلے کی رہائشی 8 سالہ انعم چنہ مبینہ زیادتی کا شکار ہوئی، زخمی بچی کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، ورثا کے مطابق محلہ دار محمد علی نے شام کوبچی کو ورغلہ کر گھر میں زیادتی کا نشانہ بنادیا جسکی تمام شواہد کے ساتھ اطلاع پولیس کو دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں