پرائیویٹ حج سیکٹر کیلئے عالمی ایوارڈ پرسکھر چیمبر کی مبارکباد
پاکستانی حج آرگنائزرز نے عالمی سطح پرملک کا نام روشن کیا، وقار محمود ودیگر
سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست وقار محمود خان، فیڈریشن کے نائب صدر و سندھ ریجنل چیئرمین بلال وقار خان، سابقہ صدور اور سینئر اراکین ودیگر نے پاکستانی پرائیویٹ حج سیکٹر کو عالمی سطح پر ملنے والے اعلیٰ ترین اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اور وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے منعقدہ عالمی تقریب میں پاکستان کے پرائیویٹ حج سیکٹر (حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف Pakistan - HOAP) کے منتظمین نے دنیا بھر میں بہترین خدمات کے اعتراف میں پہلی تینوں پوزیشنز حاصل کر کے عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا، جو کہ پاکستان کی پوری قوم اور تاجر برادری کے لیے باعثِ فخر ہے ،صدر سکھر چیمبر محمد خالد کاکیزئی نے حج منتظمین کی مرکزی قیادت بشمول چیئرمین ناصر خان، وائس چیئرمین رانا شاہد نذیر، منسٹری ریلیشنز چیف ثنائاللہ خان، اور زونل منتظمین محمد عفان ذیشان، محمد زعیم صدیقی اور شاہد رفیق کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے ہاتھوں لبیتم ایوارڈ حاصل کرنا پاکستانی حج آپریٹرز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انتھک محنت اور عازمینِ حج کو فراہم کردہ مثالی و جدید ترین سہولیات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دوراندیش قیادت اور ویڑن 2030 کے تحت حجاجِ کرام کیلئے کئے گئے انتظامات مثالی ہیں۔