حاضری میں تاخیر یا غیرحاضری پر اساتذہ کی تنخواہ کٹوتی کا فیصلہ

حاضری میں تاخیر یا غیرحاضری  پر اساتذہ کی تنخواہ کٹوتی کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے لیے چہریکی شناخت سیرجسٹریشن لازمی قرار دیدی ہے ۔

محکمہ تعلیم کے مطابق جون اور جولائی کے دوران ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی چہرے کی شناخت کے ذریعیرجسٹریشن کی جائے گی،جبکہ اگست سے تمام ملازمین کے لیے روزانہ ان اور آؤٹ حاضری لگانا لازمی ہوگا۔محکمہ تعلیم سندھ نے خبردار کیاکہ مقررہ مدت میں رجسٹریشن نہ کروانیوالے ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی،حاضری کا نیا سسٹم براہِ راست اے جی سندھ ٹریژری سے منسلک ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں