پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوامی دباؤ کا نتیجہ، کاشف شیخ
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی احتجاج اور مسلسل عوامی دباؤ کا نتیجہ ہے۔
تاہم یہ کمی ناکافی ہے ، حکومت کو چاہیے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کو یقینی بنائے تاکہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی فائدہ عام آدمی تک پہنچ سکے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول پر عائد مکمل لیوی ختم کی جائے جس سے فی لٹر مزید تقریباً 60روپے کمی ممکن ہے ۔ جماعت اسلامی سندھ کے تحت مرکز تبلیغ اسلام میں سوشل میڈیا میٹ اپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی بندگی کی طرف بلانے ،ظلم، استحصال اور ناانصافی پر مبنی نظام کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔