لالہ موسیٰ:مبینہ تعلقات کے شبہ میں 17سالہ لڑکی قتل
لالہ موسیٰ:مبینہ تعلقات کے شبہ میں 17سالہ لڑکی قتل آمنہ سحر کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ،تدفین کرتے پولیس پہنچ گئی ،2 گرفتار
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )تھانہ ککرالی کے علاقہ اودھا میں ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی، سفاکیت کی انتہا کر دی گئی۔ تھانہ ککرالی کے علاقے میں مبینہ تعلقات کے شبہ میں 17 سالہ آمنہ سحر کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ کو پہلے پنچایت کے ذریعے واپس لایا گیا اور بعد میں دھوکہ دہی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا،پولیس کے مطابق مقتولہ آمنہ سحر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیااورخفیہ تدفین کی کوشش کی جارہی تھی کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر میت تحویل میں لی اور مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے لرزہ خیز واردات میں ملوث 2مشکوک افراد کوحراست میں کے کر تفتیش شروع کردی ۔